ابنا: المنار خبری ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکہ نے صہیونی حکومت کو اطلاع دی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسے شام میں فوجی مداخلت اور پیشگی اقدام کی ضرورت پڑے گی جبکہ شام کے فوجی اڈوں اور ان میں موجود خاص مقامات کو نشانہ بنانا اور شام کے حکومت مخالفین سے ہماہنگی اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے آغاز کے بارے میں صہیونی حکومت کو امریکہ سے ہماہنگ ہونا چاہیئے اور اسے یکطرفہ اقدام سے گریز کرنا چاہیئے تاکہ شمالی محاذ یعنی حزب اللہ لبنان کےساتھ جنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ حزب اللہ لبنان ،اسرائیل کو ہمہ گیر جنگ میں دھکیل دے جس سے مقبوضہ علاقوں میں انارکی پیدا ہوسکتی ہے ۔المنار کے مطابق امریکہ نے صہیونی حکومت کو الرٹ رہنے کی اطلاع دی ہے جبکہ روس نے اسے کہا ہے کہ شام پر حملے کےلئے امریکی دباؤ میں نہ آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
9 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398479
امریکی حکومت نے صہیونی حکومت کو شام پر حملے کےلئے الرٹ رہنے کو کہا ہے۔